Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمشدہ اشیاءکی تلاش کیلئے چشمہ

  لندن ..... بہت سے لوگ آئے دن اپنی کوئی چھوٹی موٹی چیز ادھر ادھر رکھ کر بھول جاتے ہیں اور ہزار کوشش کے باوجود وہ یہ یاد نہیں کرپاتے کہ انہوں نے گمشدہ چیز کہاں رکھی تھی ۔ ایسی چیزوں میں گاڑیوں کی چابیاں بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور کار مالکان کی سہولت کیلئے سائنسدانوں نے اب ایک ایسا جدید چشمہ تیار کرلیاہے جسکی تیاری میں ہولو لینس پرومیسز نامی مائیکرو سافٹ سے مدد لی گئی ہے۔ اس چشمے کا کمال یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے والے کو اس چشمے کے آگے ایک چیز رکھنا ہوتی ہے اور پھر پوچھنا ہوتا ہے کہ اسکی گمشدہ چابی کہاں ہے۔ اتنا سنتے ہی چشمے کی اسکرین جگمگا اٹھے گی اور پھر اسکرین بتائے گی کہ آخری مرتبہ یہ چابی کہاں رکھی گئی تھی اور اب کہاں ہے اگر آپ اپنی کوئی چیز کسی ایسی جگہ چھوڑ آئے ہوں جہاں متعدد افراد موجود ہوں تو یہ چشمہ الرٹ سائن بھی دکھاتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ چشمہ ہر اعتبار سے بہت کارآمد اور مفید ہے جو انسان کو یاد دلاتا ہے کہ اسکی گمشدہ چیز کہاں رکھی ہوئی ہے۔ لوگ چشمے سے براہ راست ”میری کار کی چابی کہاں ہے؟“ جیسا سوال بھی کرسکتے ہیں۔ ماہرین اس چشمے کو معمر افراد اور نسیاں کے شکار معمر افراد کیلئے کافی مفید اور کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

شیئر: