Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس ایف کو غیر معیاری کھانا دینے کی تحقیقات

نئی دہلی... ہندوستانی وزیر داخلہ نے پاک، ہند سرحد پر تعینات فوجی کی سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں کو غیر معیاری کھانا دینے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ وڈیو میں بارڈر سیکورٹی فورس کی 29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر یادو نے جلی ہوئی روٹی دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا راشن افسران پیسے کھرے کر لیتے ہیں جبکہ انہیں ناشتے میں ایک پراٹھا اور چائے کی پیالی دی جاتی ہے ۔دن کو ہلدی اور نمک والی دال اور روٹی ملتی ہے ۔ رات کا کھانا بعض اوقات ملتا ہی نہیں،بھوکا سونا پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں کیا خاک لڑیں گے۔ دریں اثناءبی ایس ایف کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ وڈیو جاری کرنے والا اہلکار شرابی اور عادی مجرم ہے۔ وہ کئی مرتبہ بغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہ چکا ہے ۔ اپنے سینئر اور افسران کی عزت بھی نہیں کرتا ۔ 
 

شیئر: