Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے غیر ملکی قرضے 60ارب ڈالر ہوگئے

ریاض۔۔۔۔۔مصر پر غیر ملکی قرضے 60.2ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔ یہ مصر کی تاریخ میں خارجی قرضوں کی انتہا ہے۔ اس سے قبل مصر پر خارجی کبھی اتنے نہیں ہوئے۔ ماہرین اقتصاد نے واضح کیا کہ خارجی قرضے ابھی حد سے زیادہ نہیں یہ مجموعی قومی پیداوار کا 16.3فیصد ہیں۔ دیگر ماہرین اقتصادکے مطابق یہ بات درست نہیں بلکہ خارجی قرضوں کا بڑھنا خطرناک علامت ہے۔خاص طور پر ایسی صورت میں جب قومی معیشت قرضوں کی ادائیگی کی لئے درکار زرمبادلہ حاصل کرنے کی اہل نہ ہو۔مصر کے سینٹرل بینک نے اعلان کیا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مصر پر خارجی قرضے60.2ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ 2015-16مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صرف 46.148ارب ڈالر تھے۔

شیئر: