Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران حزب اللہ کو اسلحہ دے رہا ہے

نیویارک۔۔۔۔۔خفیہ رپورٹ نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بین کیمون نے سلامتی کونسل کو حزب اللہ کے ہتھیاروں پر تشویش سے آگاہ کیا تھا۔ عکاظ اخبار کے مطابق بین کیمون نے واضح کیا تھا کہ ایران لبنانی حزب اللہ کو اسلحہ اور میزائل فراہم کررہا ہے لبنانی حزب اللہ پر اسلحہ کی پابندی لگی ہوئی ہے۔بین کیمون نے کہا کہ 18جنوری2017کو سلامتی کونسل لبنانی حزب اللہ کے اسلحہ پر بحث کریگی۔ انہوں نے سشماہی رپورٹ میں توجہ دلائی تھی کہ حزب اللہ کے جنرل سکریٹری حسن نصر نے ٹی وی خطاب میں واضح کرچکے کہ حزب اللہ کا بجٹ اس کے کارکنان کے اخراجات ، اسلحہ اور میزائل سب ایران سے آرہا ہے۔یہ خطاب المنار ٹی وی چینل 24جون2016کو دکھایا تھا۔حسن نصراللہ کا بیان سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہے۔بین کیمون نے رپورٹ میں توجہ دلائی کہ مارچ میں ایران سے صومالیہ یا یمن اسمگل کیا جانیوالا اسلحہ ضبط کیا گیا۔ بین کیمون نے مذکورہ رپورٹ 30دسمبر کو پیش کی تھی۔

شیئر: