Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کم ہوئی ،کورکمانڈرز

راولپنڈی... کور کمانڈر زنے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردی میں کمی آئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی ۔ملک کی داخلی و خارجہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے اور دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس نے ملک کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کے عزم کو دہرایا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے کام کرنے والے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

شیئر: