Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کی والدہ علیل،وطن واپسی کا فیصلہ

 برسبین/ لاہور... پاکستان کی قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بھی دورہ آسٹریلیا نامکمل چھوڑ کر وطن واپس جا رہے ہیں۔ سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ والدہ کی علالت کی خبر سن کر سرفراز احمد نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کی جگہ متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور شروع کر دیا ۔کامران اکمل کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے فاسٹ بولر محمد عرفان بھی والدہ کے انتقال کے بعد وطن واپس گئے۔ ان کی جبگہ فاسٹ بولر جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

شیئر: