Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں،مکی آرتھر

لاہور ... آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی۔ہیڈ کوچ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا ذمہ دار بولرز کو قرار دیدیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی شکست سے متعلق رپورٹ دیدی جس میں انہوں نے بولرز کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بلے باز اتنے ذمہ دار نہیں جتنے بولرزہیں۔شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگائیں گے ۔ مکی آ رتھر سے کہیں گے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی دیکھیں

شیئر: