تازہ ترین



سیکشن: اسپورٹس

سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے گرین سگنل

shadow
 لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کیلئے تاحال بات نہیں ہوئی۔ شہریار خان نے سلمان بٹ کے حوالے سے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ قومی ا سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ۔واضح رہے کہ اسپاٹ اسکینڈل کا مرکزی کردار سلمان بٹ تھے۔ ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر کوسزا بھی سنائی گئی تھی ۔محمد عامر آئی سی سی کے ریلیف پروگرام کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر کے قومی ٹیم کا حصہ بن چکے تاہم محمد آصف اور سلمان بٹ تاحال ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے تھے ۔
1