Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں، فوربز

کراچی ...غیر ملکی جریدے فوربز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے بعد پاکستان نے ہند کو عالمی سیاست میں بھی مات دے دی۔ فوربز کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 40 فیصد سے زائد بڑھا وہاں ہندوستانی حصص بازار رینگتا ہوا صرف 8فیصد اوپر گیا۔پاکستان کی ا سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بین الاقوامی سیاسی تعلقات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکمران ملک کی جغرافیائی اہمیت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان امریکہ اور چین کےلئے اہمیت کا حامل ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ قریب آگئے۔ اب چین پاکستان کے حصص بازار میں نئی روح پھونک رہا ہے۔فوربز کے مطابق چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان فائدے میں اور ہند خسارے میں ہے۔ تنازع کشمیر پر بھی چین پاکستان کا کھل کر ساتھ دے رہا ہے۔

شیئر: