تازہ ترین



سیکشن: ڈائجسٹ

کیلیفورنیا ”گزرگاہ درخت“ طوفان سے منہدم

shadow
  کیلیفورنیا ..... کیلیفورنیا کا انتہائی مشہور درخت جسے ”گزر گاہ“ درخت بھی کہا جاتا ہے زور دار طوفان کی زد میں آکر منہدم ہوگیا ۔ یہ درخت جو کیلیفورنیا کے بڑے درختوں کے سرکاری پارک میں قائم تھا صدیوں پرانا تھا اور اتنا تن آور اور پھیلا ہوا تھا کہ لوگوں نے اس کی جڑسے راستہ بناکر گاڑیوں کی گزر گاہ تیار کرلی تھی۔ اسی وجہ سے اسے گزر گاہ درخت بھی کہا جاتا تھا۔ طوفان کی زد میں آنے سے قبل زور دار بارش نے بھی اسے ہلا کر رکھ دیا تھا اور رہی سہی کسر تیز طوفانی ہواوں نے پوری کردی۔ گرنے والا درخت مقامی باشندو ںکے بیان کے مطابق سیکویا نامی درخت تھا۔ ایسے درخت اب دنیا میں اور بالخصوص کیلیفورنیا میں بہت کم نظر آتے ہیں۔1800ءسے ہزاروں سیاح اس درخت کی جڑ کے نیچے بنے راستے سے آمد ورفت کرتے رہے تھے۔ بعد میں اسے اتنا وسیع کردیا گیا کہ اسکے درمیان سے گاڑیاں بھی گزر سکیں۔ 
 
1