Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو:ایک دھڑ اور2سروں والی بچیاں چل بسیں

میکسیکو... ایک دھڑ اور2سروں والی بچیاں چل بسیں۔ڈاکٹروںنے دونوں کی اموات کی تصدیق کردی۔ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ ہفتے میکسیکو کی ایک کلینک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس میں ایک جسم اور2سروں والی بچیاں تھیں۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ دونوں نے اندرونی اجزا ءایک ہی تھے تاہم صرف سر الگ تھے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ بہت ہی انوکھا معاملہ ہوتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ایک لاکھ میں سے ایک کیس میں ایسی پیدائش ہوتی ہے۔ اس طرح ایک دھڑ والے بچوں میں سے40سے60فیصد بچے زندہ رہتے ہیں جبکہ35فیصد صرف ایک دن زندہ رہ پاتے ہیں۔

 

شیئر: