Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید سہولتوں سے لیس بجلی سے چلنے والاکیمپر تیار

  ڈیٹرائٹ .... یہاںموٹر شو میں واکس ویگن والوں کی جانب سے انتہائی جدید اور بجلی سے چلنے والا کیمپر نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے جس کی قیمت 45ہزار پونڈ بتائی گئی ہے۔ اس کیمپر وین کو آئی ڈی بز کا نام دیا گیا ہے اور یہ اپنے اندر لگی ہوئی2 الیکٹرک موٹرز کی مدد سے بجلی پیدا کرتی ہیں اور یہ وین اسی کے طفیل 369بی ہارس پاور استعمال کرتی ہے اور سفر کرتی ہے۔ اس میں لگی ہوئی لائٹیں ایل ای ڈی ہیں اور نشستیں بی حد تک خودکار ، کشادہ اور آرام دہ ہیں۔ 5سال بعد 2022ءمیں اسکی فروخت شروع ہوجائیگی۔ بظاہر یہ کیمپر 1960 کے عشرے میں شہرت حاصل کرنے والے اس کیرون وین کے سلسلے کی جدید ترین کڑی ہے جس میں لوگ اپنے پوری فیملی سمیت سفر کیا کرتے تھے۔ اب واکس ویگن نے اسی سلسلے کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے یہ کیمپر تیا رکیا ہے۔ واکس ویگن کے بیان کے مطابق لوگوں اور فیملی کی آمد ورفت اور سیاحت کے نئے رجحان کا آغاز ہوگا۔یہ کیمپر مختلف سہولتوں کے اعتبار سے مختلف قیمتوں کا حامل ہوگا یعنی یہ کیمپر 45ہزار پونڈ میں دستیاب ہوگا مگر یہ 30سے 40ہزار پونڈ میں بھی نسبتاً کم سہولیات کیساتھ دستیاب ہوسکے گا۔ اسکی ڈیزائننگ انتہائی دلکش ہے ۔ 
 

شیئر: