Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ربانی خوش لباس شخصیات میں شامل

 کراچی ..نیشنل کونسل آف کلچرل اینڈ آرٹس کی جانب سے پاکستان میں خوش لباس شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ایوارڈ جیوری کے فیصلے کے مطابق خوش لباس خواتین میں سابق وزیر حنا ربانی کھر، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،سماجی کارکن بیگم ثاقبہ رحیم الدین ، بیگم زیبا محمد علی،اداکارہ زیبا بختیار، گلوکارہ طاہر ہ سید ، ڈاکٹر ہما بقائی ماہر طب ، مہرین الہی، بیوٹیشن مس طلعت مصباح ، بیرسٹر شاہدہ جمیل، وائس چانسلر صوفی ماڈرن سائنس یونیورسٹی بھٹ شاہ پروین شاہ، ڈاکٹر ہما میر، اداکار ماہرہ خان، نیوز کاسٹر عظمی الکریم ،ماڈل نادیہ حسین شامل ہیں۔ مردوں میں وفاقی وزیر احسن اقبال ،وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر،سینیٹر اعتزاز احسن ،اداکار ندیم،اداکارجاوید شیخ ،اداکار فیصل قریشی، سابق وزیر ڈاکٹر حفیظ پاشا ، صحافی قاضی اسد عابد، اسکالرڈاکٹر عامر لیاقت ، ٹی وی اینکرحامد میر، بینکر میاں محمد منشا ، ماہر تعلیم ڈاکٹر پیر زادہ قاسم صدیقی، ماہر معاشیات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اورمیاں یوسف صلاح الدین شامل ہیں۔

شیئر: