Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیل سے 10گنامضبوط اور ہلکا میٹریل تیار

لندن .... مانچسٹر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد ایک ایسا مادہ تیار کیا ہے جو انتہائی ہلکا اور بہت زیادہ مضبوط ہے۔اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اس بے مثال مادے کی تیاری میں گریفین سے خاطر خواہ مدد لی گئی ہے۔ اس کی دبازت عام دھاتوں کے مقابلے میں صرف 5فیصد ہے مگر مضبوطی اور پائداری میں یہ بازار میں دستیاب اسٹیل کے مقابلے میں 10گنا زیادہ ہے۔ مضبوطی کے علاوہ کم وزن کی وجہ سے اسے کسی بھی جگہ محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور طرح طرح کے کاموں میں اس سے مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ گاڑیو ں اور طیاروں کے ڈھانچے بنانے کے علاوہ عمارتیں کھڑی کرنے میں استعمال ہوسکتا ہے۔ ایک خوبی یہ ہے کہ اس کے اندر ہواکے گزرنے کی بھی گنجائش بھی ہے۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ اس کی مدد سے تیار ہونے والے ڈھانچے گرم نہیں ہوسکیں گے۔ بظاہر اس مادے کی شکل جیومیٹری کے کسی مسئلے جیسی نظرآتی ہے اور یہ سائنسی اعتبار سے تھری ڈی فارم سے تعبیر کی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: