Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن کے منتظر بچوں کو دلاسہ دینے کا انوکھا طریقہ

  وسکانسن ..... چلڈرن اسپتال میں کام کرنے والے مشہور سرجن ڈاکٹر ٹریوس گوتھ نے اسپتال میں زیر علاج بچوں کی تسلی اور تسکین کیلئے انکے سامنے ” اسٹفڈ “کھلونے کا آپریشن بھی کرکے دکھایا تاکہ بچوں کو یقین آجائے کہ وہ صرف ایسے بچے نہیں ہیں جنہیں آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے اسلئے انہیں آپریشن سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ واضح ہو کہ جس بھس بھرے کھلونا نما بچے کا آپریشن کیاگیا وہ اسپتال میں زیر علاج 9سالہ بچے مائیک وژیووسکی کا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ ڈاکٹر گوتھ نے بچوں کو سچ مچ کے آپریشن کا احساس دلانے کیلئے کھلونے کے آپریشن میں بھی اصلی اوزار اور آلات کا استعمال کیا جو بالعموم انسانی جراحت میں استعمال ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر گوتھ کا کہناہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ سب کچھ دیکھ کر آپریشن سے گھبرانے والے بچے مطمئن ہوجائیں گے اور پورے سکون سے آپریشن کرنے میں ڈاکٹروں سے تعاون کرینگے۔
 

شیئر: