Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ پائیدار امن کے لئے مسائل کا بنیادی حل ضروری ہے۔ بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات سے گریز کے موضوع پر سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا میں نئے اور پیچیدہ تنازعات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔ امن برقرار رکھنے کے لئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔ قیام امن کے لئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا اور دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ 

شیئر: