Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

براوزر آٹو فل کی معلومات چرائی جاسکتی ہے

  نیویارک..... اب تک اے ٹی ایم وغیرہ سے رقم نکالنے اور معلومات چرانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بعض براوزر بھی ایسے ہوتے ہیں جن سے شاطر چور کسی بھی فرد کے بارے میں تمام معلومات باآسانی حاصل کرلیتے ہیں انہیں صرف خاص جگہوں پر ٹیکسٹ بکس لگانا پڑتا ہے جہاں سے وہ رقم جمع کراتے اور نکالتے ہیں۔ نئی قسم کی ا س چوری کا انکشاف فن لینڈ کے ویب انجینیئر اور ہیکر وررجانی کوسمانن نے کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں گوگل کروم سے بھی مدد حاصل کی ہے۔کوسمانن نے اپنے دعوے کی دلیل کے طور پر ایسی چوریوں کے ارتکاب کی تفصیلات اور تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی ہیں جس کے بعد سے لوگ حیران ہیں اور نت نئے حفاظتی اقدامات پر غور کرنے لگے ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ صارفین اس قسم کی چوریوں سے بچنے کیلئے اپنے براوزر میں موجود آٹو فل سسٹم کو ناکارہ بناسکتے ہیں۔
 

شیئر: