Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندھار دھماکہ:5اماراتی سفارتکار جاں بحق ہوئے

دبئی/کابل ..... قندھار کے گورنر ہاوس میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں عرب امارات کے 5سفارتکار جاں بحق ہوئے۔ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک بیان میں5 سفارتکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اماراتی سفیر اور دیگر سفارتکار قندھار کے گورنر کے کمپاونڈ میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ سفارتکار افغانستان میں تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے قندھار گئے تھے۔گورنر قندھار کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 11افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 17سے زائد زخمی ہیں۔اس میں اماراتی سفیر اور گورنر قندھار شامل ہیں۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب اجلاس جاری تھا ۔ بم کمپاونڈ میں صوفے کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی کابل میں پارلیمنٹ کے بعد 2خود کش دھماکوںمیں 30سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
 

شیئر: