Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں،عمران خان

اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں حکومت کی سب چیزیں فراڈ نکلیں۔وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں۔وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پانامہ لیکس سے وزیراعظم کی ساکھ پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ۔ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔ قرض کی قسط ادا کرنے کے لئے مزیدقرض لے رہے ہیں۔ قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔ ملک تب چلے گا جب آمدنی بڑھائیں گے۔ وزیراعظم قوم کے پیسوں کا رکھوالا ہوتاہے۔ ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر کی ریاستیں ٹیکسوں سے ملنے والی رقم سے امور چلاتی ہیں۔ جب تک طاقتور ڈاکو کا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔طیبہ تشدد کیس کے حوالے عمران خان نے کہا کہ کمسن بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔

شیئر: