Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو200بسوں کا تحفہ

اسلام آباد..وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں۔انہیں تعلیمی وسفری سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔اسکولوں کی عمارتیں بہتر اور تعلیمی نظام معیاری ہونا چاہیے۔پاکستان کو تعلیم سمیت ہر لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ پاکستان میں رہتے ہوئے یا باہر جاتے ہوئے پاکستانی اپنے ملک پر فخر محسوس کرینگے۔ اسلام آباد کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل شہر بنائیں گے ۔ وہ بدھ کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے اسلام آباد کے اسکولوں اورکالجوں کو مرحلہ وار 200 نئی اور جدید بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم کے پروگرام کے تحت 70 بسیں خرید لیں۔ 130 کی خریداری کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ترجیح لڑکیوں کے اسکولوں اور دیہی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کو دی جانی چاہیے۔وزیر اعظم نے بچوں کو تحفے میں دی گئی بسوں کا معائنہ کیا اور اس میں سفر بھی کیا۔ تقریب میں نوازشریف نے بچوں کیساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ وزیراعظم نے بچوں کیساتھ ملکر بس کی شکل کا کیک بھی کاٹا ۔

شیئر: