Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، السیسی

قاہرہ ۔۔۔۔مصر میں اشیائے صرف کے نرخ بڑھنے سے مصری شہری معاشی دباؤ کا شکار ہوگئے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کرے اور بازاروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ برقراررکھے۔ السیسی نے بیرون ملک سے سرکاری لوازمات کی خریداری پر مامور سرکاری کمیٹیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ مصری کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوجانے سے درآمدات کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ کسٹم فیس میںبھی اضافہ ہوا ہے۔مصری صدر وقتاً فوقتاً شہریوں کو اطمینان دلاتے رہتے ہیں کہ کسادبازاری کی شکار مصری معیشت 6ماہ میں ٹھیک ہوجائیگی۔

شیئر: