Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات کیلئے دعوت نامہ ملاہے،ایران

ریاض۔۔۔۔۔ایران نے امسال حج انتظامات پر بات چیت کیلئے سعودی عرب سے سرکاری دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔ اس سے قبل تہران نے دعوت نامہ ملنے سے انکار کردیا تھا۔ ایران کے مذہبی پیشوا کے نمائندے برائے امور حج علی عسکر نے بتایا کہ ایران کو دعوت نامہ ملا ہے۔ 23فروری کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی مسلسل یہ کہہ رہے تھے کہ ایران کو ایسا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

شیئر: