Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائراسکریچنگ اور رقص کی وڈیو کلپ وائرل

ریاض۔۔۔۔۔ٹائر اسکریچنگ اور سعودی رقص کی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی،یوٹیوب پر لاکھوں لوگ وڈیو کلپ دیکھ چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگ سعودی رقص اور ٹائر اسکریچنگ کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مقبولیت رقص و سرود پر مشتمل ’’ہواجیس‘‘اور’’بربس‘‘کو مل رہی ہے۔ سعودی نوجوان ماجد العیسیٰ وڈیو کے ہدایتکار ہیں۔ مقامی سماجی مسائل کے ساتھ ٹائراسکریچنگ اور گاڑیوں سے خطرناک کرتب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سعودی عرب ہی نہیں پوری دنیا میں یہ دونوں گانے وائرل ہوگئے ۔

شیئر: