Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین میں تبدیلی نہیں ہوئی ، ترجمان

دوحہ ۔۔۔۔ قطری ٹریفک پولیس کی جانب سے نئے ٹریفک قوانین کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے ٹریفک چالان ابھی نافذ نہیں ہوئے ۔ زیادہ سے زیادہ چالان کی رقم 5 سو ریال ہے ۔ قطری اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ترجمان میجر جابر عضیبہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ٹریفک قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے جرمانوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے میجر جابر کا کہنا تھاکہ نئے قوانین اس وقت تک نافذ نہیں کئے جاتے جب تک انکے بارے میں کابینہ متفقہ طور پر منظور ی نہیں دے دیتی ۔قوانین کے نافذ ہونے سے قبل اسکے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی جس کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد نئے قوانین نافذ کئے جائیں گے ۔ تاہم ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا نفاذ ہو ا ہے جس کا مقصد حادثات کی روک تھا م ہے ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ نئے قوانین میں چالان کی رقم 3 ہزار ریال ہے جن میں ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ پینا اور موبائل فون استعمال کرنے کے علاوہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنا بھی شامل ہے ۔ 

شیئر: