Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلاڑیوں کو لاہور جانے سے منع نہیں کیا،فیکا

لندن...فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرزایسویسی ایشن (فیکا) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت تنقید پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت سے منع نہیں کیا گیا۔پی سی بی نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ فیکا نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی کے معاملات کو مخدوش قرار دے کر کرکٹ اور بالخصوص پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔فیکا نے ا وضاحت کرتے ہوئے اس سیکیورٹی ایجنسی کا نام ظاہر کردیا جس نے انھیں معلومات پہنچائی تھیں۔ رپورٹ معتبر سیکیورٹی ماہرین کے ادارے ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کی تھی جو کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سیکیورٹی معاملات سے آگاہ کر تی ہے۔ پی ایس ایل فائنل میں سیکیورٹی کے حوالے سے ای ایس آئی سے مشور لیا اور فیکا کے قواعد کے مطابق کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس کو معلومات فراہم کی تھیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں اور مداحوں سے ہمدردی ہے اور 'فیکا کا اس معاملے میں کوئی مفاد نہیں ۔
 
 

شیئر: