Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی میں مجلس کے امیدواروں کا اعلان

لکھنو.. یوپی کی مسلم سیاست میں حصہ لینے والی مجلس اتحاد المسلمین نے ریاستی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ مجلس پہلے مرحلے میں 4 تو دوسرے مرحلے میں 7 امیدواروں کو ہی الیکشن لڑا رہی ہے۔اس طرح مجلس کی فہرست کئی سوال کھڑے کر گئی ۔مجلس اتحاد المسلمین کے اترپردیش کے صدر شوکت علی نے اسمبلی انتخابات 2017ءکے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق آگرہ جنوب، علی گڑھ کی کول، فیروز آباد اور کیرانہ سیٹ سے امیدوار اتارے گئے ہیں۔اگر 2012ءکے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر نگاہ ڈالیں تو کیرانہ اور کول سیٹ پر سماجوادی کا قبضہ ہے تو آگرہ جنوب اور فیروز آباد سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ ہے حالانکہ کیرانہ سیٹ بھی بی جے پی کے قبضے میں تھی لیکن ضمنی انتخابات کے دوران یہ سیٹ سماج وادی پارٹی لے گئی۔خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام وہ سیٹیں ہیں جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد اچھی خاصی بتائی جاتی ہے۔

شیئر: