Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اور برے دن آنے والے ہیں،منموہن سنگھ

نئی دہلی....سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نوٹوں کی منسوخی پر حکومت کو نہ صرف آڑے ہاتھوں لیا بلکہ کہا کہ ابھی تو اور برے دن آنے باقی ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ”پچھلے2 ماہ میں حالات صرف بدسے بدتر ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے پروپیگنڈے کے عین برعکس نوٹوں کی منسوخی کے برے نتائج اس طرح مرتب ہونگے کہ بے روزگاری بڑھے گی اور زراعت، صنعت اور سروس سیکٹروں میں بڑے پیمانے پر زوال آئے گا۔ بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبہ خاص طور پر غیر رسمی پیداواری شعبے میں زوال آئے گا جس کا قومی آمدنی پر تقریباً 45 فیصد اثر پڑے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ان الفاظ میں آہ بھری کہ نوٹوں کی منسوخی کا یہ فیصلہ کس قدر تباہ کن تھا۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے بھی کہا کہ اتنے اہم فیصلے کے بارے میں کابینی وزراءکو بھی تاریکی میں رکھا گیا اور اس اقدا م سے ملک کو تقریباًڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ چدمبرم نے وزیر اعظم پر آمرانہ طرز اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح فیصلہ لیا گیا اور نافذ کیا گیا ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ایک شخص نے کیا تھا۔حکومت نے اپنا فیصلہ ریزرو بینک آف انڈیا پر تھوپنے کی کوشش کی۔ 

 

شیئر: