Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی آلودگی سے سالانہ12لاکھ ہلاکتیں

نئی دہلی...گرین پیس انڈیا نے بدھ کو اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہند میں فضائی آلودگی سے ہر سال 12لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی ادارہ¿ صحت نے فضائی کوالٹی کا جو معیار مقرر کیا ہے وہ ہندکے 168شہروں میں قطعی نابود ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ملک بھر کے 20شہر ایسے ہیں جن میںفضائی آلودگی سب سے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے۔ ان شہروں میں قومی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بالا اموات سالانہ صرف فضائی آلودگی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ تمباکونوشی بھی اموات کی وجہ ہے لیکن اس کی شرح کافضائی آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے جی ڈی پی میں 3فیصد کمی آتی ہے۔ گرین پیس انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنوبی ریاستوں میں چند شہرایسے ہیں جو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعے مقرر کئے گئے ایئر کوالٹی کے معیار پر کھرے اترتے ہیں اور ان شہروں نے اپنے فضائی معیار کو بہتر بنانے کےلئے اہم اقدامات بھی کئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئلے کے جلانے سے کو کثیف دھواں جو نکلتا ہے اس سے فضائی کوالٹی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے ۔

 

شیئر: