Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی سے ملک کو فائدہ ہوگا، جیٹلی

نئی دہلی..مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کے نفاذ پر ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ ج احمد آباد میں وائبرینٹ گجرات عالمی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت بڑی تبدیلی آئے گی۔ڈیجیٹل ہونے سے اس کی افادیت بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی تاریخی فیصلہ ہے۔ اس سے معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ٹیکس نظام آسان ہوگا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ جی ایس ٹی کو سیاسی قوت ارادی کی کمی سے گزشتہ کئی سال میں لاگو نہیں کیا جا سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم اور جیٹلی کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ایک ملک ایک ٹیکس کا تصور والے اس نظام کو لاگو کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے مثبت اثرات عنقریب سامنے آئیں گے۔

شیئر: