Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردونیوز پاکبانوں کو نمایاں پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ، ایچ ایم فیاض

 
 
معاشرے کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے ، صدر پاک میڈیا فورم
 
ریاض(ذکاءاللہ محسن)سعودی عرب میں اردو نیوز پاکستانیوں کا سب سے بڑا اور نمایاں پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کو ان کی زبان میں حالات و واقعات سے باخبر رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاک میڈیا فورم کے صدرایچ ایم فیاض نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے جو معاشرے کو باخبر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی اصلاح بھی کرتا ہے۔ صحافت سے تعلق رکھنے والوں کو قلم کی حرمت کا احساس لازمی ہونا چاہیے۔ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں صحافی بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے قلم سے لکھا ہر لفظ معاشرے پر منفی یا مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔مملکت میں موجود تمام پاکستانی صحافی بڑی ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کر رہے ہیں جس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ۔اردو نیوز پاکستانیوں کا نمائندہ اخبار ہے جو ہر صبح مملکت اور دنیا بھر کی خبروں کا خزانہ فراہم کرتا ہے۔ پاک میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم کے قیام کا مقصد شہر ریاض میں جتنی بھی تنظیمیں اپنے وطن اور کمیونٹی کےلئے کام کر رہی ہیں اور سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سرکاری ایونٹ کے علاوہ ثقافتی فنکشن کی رپورٹنگ کرکے حکام بالا تک پہنچانا ہے۔ پاک میڈیا فورم کے فنانس سیکریٹری الیاس رحیم، انفارمیشن سیکریٹری عابد شمعون نے بھی اردو نیوز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو بولنے والوں کیلئے اردو نیوز باخبر رہنے کا بہترین ذریعہ ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں اس سے استفاد کرتے ہیں۔ 
 
 

شیئر: