Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبرجل:فارم ہاوس پرچھاپہ، 6 ہزار ٹن کھجوریں ضبط

  طبرجل .... ریجنل بلدیہ کے اہلکاروں نے غیر معیاری انداز میں اسٹور کی جانے والی 6 ہزار ٹن کھجوریں تلف کردیں ۔ غیر ملکی کارکنوں نے کھجوروں کو انتہائی غیر معیاری انداز میں اسٹور کیا تھا جن کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا ۔ سبق نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے طبرجل ریجنل ڈائریکٹر بلدیہ خلف بن بصیص نے بتایا کہ بلدیہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک فارم ہاوس میں انتہائی غیر معیاری انداز میں اشیاءخورونوش ذخیرہ کی گئی ہیں جن سے اٹھنے والی بو لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر بلدیہ کی ٹیم نے فارم ہاوس پر چھاپا مارا جہاں بڑے بڑے ڈرموں میں کھجوریں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اسٹور کی گئی تھیں جو استعمال کے قابل نہیں رہی تھیں ۔ وہاں موجود کارکنوں نے بتایا کہ وہ کھجوروں کو صاف کر کے انہیں پیکٹوں میں بند کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے ۔ 

شیئر: