Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب میں افغانی برقعوں پر پابندی

مراکش ۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے خواتین کے روایتی برقعوں کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ مراکشی اخبارات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افغانی طرز کے برقعوں کی تیاری اور فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔قانون پر عمل درآمد کروانے کےلئے مارکیٹوںاور برقع تیار کرنے والی فیکٹریوں کو ہدایات جاری کر دی جائیں تاکہ ان پر عمل کیا جاسکے ۔ واضح رہے افغانی طرز کے برقعوں میں خواتین سر سے پیر تک مکمل چھپی ہوتی ہیں آنکھوں پر بھی باریک جالی دار کپڑا ہوتا ہے ۔ مراکش میں برقعوں کا رواج ختم ہو چکا ہے ۔ خواتین زیادہ سے زیادہ سر پر معمولی سا رومال ڈال لیتی ہیں۔ 

شیئر: