Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متروکہ سیوریج ہولز کو اسٹور بنانے والوں کےخلاف کارروائی

دبئی ۔۔۔۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے متروکہ سیوریج مین ہولز کو اسٹور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 ٹن مختلف اشیاءبرآمد کر لی ۔ اماراتی اخبار کے مطابق بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض غیر ملکیوں نے متروکہ سیوریج مین ہولز کو اسٹور بنا رکھا ہے جہاں وہ مختلف چیزیں جن میں ملبوسات ، کاسمیٹکس اور دیگر سامان رکھتے ہیں ۔ بلدیہ کی ٹیم نے مذکورہ مقامات پر چھاپہ ما ر کر وہاں رکھی گئی اشیاءبرآمد کر لیں۔ 
 

شیئر: