Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پیرا گلائیڈر کے قریب سے طیارہ گزر گیا

لندن... برطانیہ میں خاتون پیراگلائیڈر 2200 فٹ بلندی پر پیراگلائیڈنگ کے دوران ا س وقت موت سے بال بال بچ گئی جب ملٹری ایئربس اس کے 200 یارڈیعنی تقریباً183میٹر کے فاصلے سے گزرا۔31سالہ کرسٹینا ڈریپر نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس کے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا کہ اس نے موت کو اتنے نزدیک سے دیکھا۔یوکے ایرپروکس نے حادثے کو خطرناک ترین قراردیا ہے۔کرسٹینا نے بتایا کہ وہ پیراگلائیڈنگ کررہی تھی اور زمین سے تقریباً2200فٹ کی بلندی پر تھی کہ اس کے قریب سے ملٹری ایئربس گزرا جس کی رفتار 250میل فی گھنٹہ تھی۔کرسٹینا نے طیارے میں بیٹھے پائلٹ کو بھی دیکھا یہاں تک کہ وہ پائلٹ طیارے کو کنٹرول کررہا تھا۔کرسٹینا نے کہا کہ اس کی تو جان ہی نکل گئی تھی وہ رونے لگی تاہم بڑی مشکل سے خود پر قابو کیا اور زمین پر پہنچی۔طیارے کے پائلٹ کو کنٹرول ٹاور سے فوری اطلاع کردی گئی تھی کہ یہ علاقہ ٹرینگ کا ہے اور ایک پیراگلائیڈر ہوا میں 

 

شیئر: