Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سمیت یورپ میں برفباری،زندگی مفلوج

لندن... برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید ترین برفباری اور سردی کی لپیٹ میںہیں ۔نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔70سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جبکہ پروازیں منسوخ یا ملتوی ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔یونان،ترکی،بلغاریہ،جنیوا اور جرمنی میں برف باری سے کئی کئی فٹ تک برف جم چکی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ روز شدید ترین طوفان سے کئی شہروں میں بجلی منقطع ہوگئی۔2300مکانات بجلی سے محروم ہیں۔125میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 129میل فی گھنٹہ تک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ہوچکا ہے ۔ انگلینڈ بھر میں مزید برف باری کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

شیئر: