Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پوا ٹینس کورٹ میں واپسی کیلئے پر عزم

اسٹٹگارٹ.. روسی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ون ماریا شارا پووا نے کہا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد جرمنی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے ذریعے کھیل میں واپس آئیں گی۔ ماریا شارا پووا ڈوپنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد گزشتہ 12 ماہ سے پابندی کی سزا بھگت رہی ہیں یہ سزا اپریل میں مکمل ہوگی۔ 29 سالہ ماریا شارا پووا کو 2 برس کی پابندی کی سزاہوئی تھی لیکن اپیل پر اس میں5 ماہ کی کمی کردی گئی تھی۔ جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ شاراپووا اپنا پہلا میچ 26 اپریل کو کھیلیں گی۔ منتظمین نے انہیں وائلڈ کارڈ انٹری دی ہے کیونکہ وہ کوالیفائنگ راونڈ نہیں کھیل سکی تھیں۔ ٹینس اسٹار نے س امید کا اظہار کیا کہ اپنے فیورٹ ٹورنامنٹ کو جیت کر پرانی یادیں تازہ کرنے کی کوشش کرونگی۔ شارا پووا نے 2012 ءتا 2014 ءتک مسلسل3 مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتاتھا۔ 
 
 

 

شیئر: