Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر اچھے دن آئینگے ،راہول

نئی دہلی.... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے مودی کے فیصلے سے ملک بھر میں لوگوں کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کا مضحکہ اڑایا گیا ۔کسی وزیراعظم نے کبھی اس قدر احمقانہ اور ناعاقب اندیشانہ فیصلہ نہیں کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ تھا جس کے با عث ریزرو بینک آ ف انڈیا کا بھی جس کا احترام کرتے ہیں مذاق اڑایا گیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم اور آر ایس ایس کے عمل دخل سے تمام ادارے کھوکھلے ہوتے جارہے ہیں۔ ملک کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ڈھائی سال قبل بلند بانگ دعوو¿ں اور وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن کوئی انقلاب نہیں لا سکے۔ اب تو اچھے دن 2019 کے انتخابات میں کانگریس کے اقتدار میں آ نے کے بعد ہی آئیں گے۔
 
 

 

شیئر: