Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامران اکمل کی واپسی متوقع

 لاہور... قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کے متبادل سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق کامران اکمل کو بھیجنے پر اتفاق رائے ہوگیا ۔انہیں سرفراز احمد کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیا جائے گا ۔کامران اکمل ساڑھے تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔انہوں نے آخری میچ ہند کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھا۔قائد اعظم ٹرافی میں ان کی پرفارمنس شاندار رہی ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے گرین شرٹس بھرپور تیاروں میں مصروف ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کیساتھ فٹنس کی خصوصی ڈرلز کرائی گئیں ۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے گیند بازوں کو خصوصی ٹپس دیں۔
 
 

 

شیئر: