Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی میں دل کے امراض بڑھ جاتے ہیں

  نئی دہلی ...... میڈیکل جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق سردی کے موسم میں دل کے امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس دوران ہونے والی بارش اور تیز ہوائیں بلڈپریشر بڑھا دیتی ہیں جو آخر کار امراض قلب کا سبب بنتی ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوںکے مطابق سردی کی آمد اوراسکی شدت میں اضافے کے نتیجے میں جسم کا اندرونی درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی مقدار گھٹ جاتی ہے اور خون زیادہ گاڑھا ہوجاتا ہے ۔ شریانیں تنگ ہونے لگتی ہیں۔ آنند پور کے فورٹس اسپتال کے شعبہ امراض قلب کے اسٹنٹ کنسلٹنٹ پرتھوی راج بھٹا چاریہ کا کہناہے کہ 40سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر سردی کے دنوں میں دل کے دورے پڑنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ پہلے بات شدید اعصابی تناوسے شروع ہوتی ہے پھر انسان زیادہ موٹا اور وزنی ہوجاتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے ۔ ذیابیطس کا مرض بھی ستانے لگتا ہے اور نتیجہ آخر کار دل کے دورے پر نکلتا ہے۔ جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: