Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کیلئے ذہانت اور خوبصورتی کے ساتھ وفاداری

لندن ....آج کے مسابقتی دور میں جبکہ ہر شخص دوسرے پر سبقت حاصل کرکے آگے بڑھنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے حیات میں ہر شخص ہر قیمت پر آگے بڑھنے پر تلا نظر آتا ہے۔ ان میں سے کئی افرادتو وجیہ اور حسین اور جمیل شخصیت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ قدرت نے ایسے لوگوں کو سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت والا ذہین دماغ بھی دیا ہوتا ہے مگر مختلف محکموں اوراداروں کے سربراہوں کے لئے انکی صرف یہ 2صفات خصوصیات یا قابلیت کافی نہیں ہوتی ۔ ایسے لوگوںسے انکی مکمل وفاداری بھی چاہتے ہیں ماہرین نفسیات اور انسانی طرز عمل پر نظر رکھنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس خواہش بیجا میں سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ قابل، ذہین اور اچھی شخصیت کے حامل ہر شخص کی بات پر ہاں میں ہاں ملا نہیں سکتے۔ یہ ایک فطری چیز ہے اسلئے ایسے لوگوں سے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر وفاداری کی توقع رکھنا فضول ہے۔ عملی زندگی میں ہم آئے دن یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جہد بقا کا دباو اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ بسا اوقات لوگ ان قدرتی اوصاف اور صلاحیتوں کو بھی قربان کرکے اپنا وجود قائم رکھنے اورآگے بڑھنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
 

شیئر: