Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کا ”جگا جاسوس “کی پرموشن سے انکار

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم” جگا جاسوس“ کی پروموشن کیلئے صاف منع کردیا۔ ہدایتکار کی محنت اور کوششوں کے بعد فلم تو مکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ انکے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔ اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پر راضی ہیں۔ کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔ واضح ہو کہ مختلف حصوں میں فلم ”جگا جاسوس“ 7اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیئر: