Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہتاہوں، جاوید شیخ

لاہور..... ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ نے کہا کہ انھوں نے 30 برس سے زائد کا عرصہ فلم کی دنیا میں گزار دیا۔پاکستان کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں بھی کام کر لیا۔اب ہالی وڈ کی فلموں میں کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہماری فلمیں جدید ٹیکنالوجی میں داخل ہو کر اب عالمی سطح پر بن رہی ہیں۔ موضوعات میں بھی اب بہتری آرہی ہے۔ 60سے 80کی دہائی میں بھی ہماری فلم انڈسٹری کا اچھا دور گزرا ہے۔ بہت معیاری اور سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔اب پھر معیاری اور اچھی فلموں کو فروغ مل رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ رواں برس میری ذاتی نئی اردو فلم وجود بھی شروع ہو جائے گی۔
 

شیئر: