Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار روہنگیا مسلمانوں کوواپس بلائے، بنگلہ دیش

ڈھاکا۔۔۔۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی حکومت بنگلہ دیش آنیوالے روہنگیاکے ہزاروں مسلمانوں کو واپس بلائے۔ ڈھاکہ میں میانمار کے نائب وزیرخارجہ کیوکن سے ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ میانمار حکومت کو بنگلہ دیش آنیوالے روہنگیوں کو واپس لینا ہوگا۔ بنگلہ دیشی حکومت کے ترجمان احسان کریم نے بتایاکہ 65ہزار روہنگی مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش آگئے ۔ اکتوبر میں میانمار کی فوج کے عسکری آپریشن سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ روہنگیاکے مسلم پناہ گزینوں کی بنگلہ دیش آمد سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت نے مزید روہنگیوں کو بنگلہ دیش آنے سے روکنے کیلئے چیک پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے دسمبر میں میانمارکے سفیر کو طلب کرکے مسلم اقلیت پر مظالم کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: