تازہ ترین



سیکشن: مشرق وسطیٰ

امارات طبی شعبے میں اردن کی مددکریگا

shadow
عمان۔۔۔۔اردن کے وزیر منصوبہ بندی عمار الفاخوری اور ابو ظبی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی نے اعلان کیا کہ طبی خدمات کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے200ملین ڈالر کی لاگت سے اسٹراٹیجک منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔ الفاخوری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ الحسین میڈیکل سٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ۔ اس کے تحت 940بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر ہوگا۔ 400بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال جبکہ امراض چشم ، کان و اعصاب کیلئے اسپیشلسٹ میڈیکل سینٹر کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے منصوبوں پر 600ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ کام 2019سے۔ 2022میں پورا ہوگا۔1