Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان:3ایرانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

کابل۔۔۔۔۔افغان پولیس نے ہرات میں دہشتگردی کے الزام میں 3ایرانیوں کو گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشتگردی ادارے کے ترجمان فضل الرحمان خادم نے بتایا کہ دہشتگردی کے شبہ میںپکڑے گئے ایرانی اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ لوگ ہرات میں قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانیوں کی گرفتاری سے بات ثابت ہوگئی کہ غیرملکی عناصر افغانستان میں عدم استحکام پھیلانے اور تشدد کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

شیئر: