Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹ کی سیاست ملک کیلئے خطرناک ہے ،نواز شریف

نارووال...وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی مخالفین کو مشورہ دیا ہے کہ ترقی کا راستہ مت روکیں۔ ملک کو آگے جانے دیں۔ جھوٹ کی سیاست پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔ عوام جھوٹ سن کر تنگ آچکے ہیں۔سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں۔ گوشت کا بھی ناغہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ بولنے والوں کو کوئی ناغہ نہیں ہوتا۔ جمعرات کونارووال میں صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی خوشی خدمت خلق سے ملتی ہے اور کسی کام سے نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ نارووال میں ایک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 2018میں لوڈ شیدنگ ختم ہو جائے گی۔ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

 

شیئر: