Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کی کمی محسوس ہو گی، اظہرعلی

برسبن...پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ سیریز کا اچھے انداز میں آغاز کرنا چاہتے ہیں۔گابا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا بڑا چیلنج ہے لیکن کارکردگی دکھا کر اپنی رینکنگ میں بہتری لا سکتے ہیں۔ کینگروز کو ہوم گراو¿نڈ پر شکست دینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا ۔اظہرعلی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریزمیں شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئے فارمیٹ کا اچھے انداز میں آغاز کرنا چاہتے ہیں۔نئے پلیئرز کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے میچز میں اچھی پرفارمنس دکھائی ہے جسے کینگروز کے خلاف سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں نائب کپتان سرفراز احمد کی کمی محسوس ہو گی، دیگر میچز میں بھی انکی شمولیت یقینی نہیں ہے تاہم ان کا متبادل موجود ہے۔

 

شیئر: