Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی میں شدید سردی،لوگ گھروں میں محصو ر

نئی دہلی....قومی دارالحکومت اس وقت شدید سردی کی زد میں ہے ۔جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس سے بیشتر لوگوں کو گھرتک محدود رہنا پڑا۔ خراب موسم اور دھند سے کم سے کم 26 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ 8 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی جبکہ 7 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں فضائی خدمات پر بظاہر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی میں رواں سیزن کا سب سے کم در جہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔دہلی حکومت نے شدید سردی کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں 19جنوری تک توسیع کردی۔

شیئر: