Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے سہارا گروپ چیف کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی... سپریم کورٹ نے سہارا کمپنی کے مالک اور چیف سبراتا رائے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں مقررہ وقت 6فروری تک ایس ای بی آئی (سیبی) کے پاس600کروڑ روپے جمع کرنے ہونگے ورنہ جیل بھیج دیا جائے گا۔ سبراتا رائے نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ 600کروڑ روپے جمع کرانے کےلئے انہیں جو ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس میں توسیع کی جائے کیونکہ نوٹ بندش سے اتنی بھاری رقم کا انتظام کرنا ان کےلئے مشکل ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ان کی یہ دلیل ناقابلِ قبول ہے اور اس کو بنیاد بناکر سہارا گروپ کے چیف کو بہانے بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی واضح کردیا کہ انہیں کسی بھی طرح کی مزید رعایت نہیں دی جاسکتی۔

شیئر: