Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک ، روس سے رابطہ نہیں کیا ، طارق فاطمی

 اسلام آباد..وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے اس میں شمولیت کے لئے روس سے رابطہ نہیں کیا ۔کشمیرپاکستان اور ہند کے درمیان بنیادی تنازع ہے ۔جمعرات کونجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کشمیر پر پاکستان کے مو¿قف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔ کشمیریوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے بغیرمسئلہ کشمیر پر کوئی قراردادمنظورنہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم نے کشمیرکامسئلہ نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ دیگرفورم پربھی اٹھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں ہندوستانی مظالم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 

شیئر: